پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کو کراچی سے ’اغوا‘ کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے 23 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا علی زیدی ان گرفتار افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب حساس تنصیبات کے باہر احتجاج کرنے کے لیے ’ریڈ زون‘ کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک دیا۔
ایس ایس پی رضا نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 23 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔