|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2023

کراچی : ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کراچی میں تعینات عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمیع عبداللہ سالم الخنجاری سے ملاقات کی.اس ملاقات میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوستانہ رشتے ہیں۔

جو تاریخی معاشی اور سیاسی تعاون پر مبنی ہیں. دونوں فریقین نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا. ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی و سیاسی روابط قوی ہیں جن میں تعاون کی سطح کو مذید بڑھایا جا سکتا ہے. فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مذید مضبوط بنانے اور تعاون کی سطح کو بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔