|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2023

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی جنازہ نکالنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اگر عدالت اسی طرح مجرم کو آزاد کراتے رہیں تو پھر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں رہے گی جمعیت کے کارکن فوری طورپر اسلام آباد پہنچ جائے اور جب تک دھرنا کامیاب نہیں ہوگا اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائینگے کیونکہ اب وقت آگیا ہے۔

 ہم مرکزی امیر کے فیصلے پر من و عن عمل کریں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سینئر عہدیداروں کارکنوں اور ضلعی امراء کو ہدایات جاری کردی گئی کہ پیر کے ہر صورت میں اسلام آباد پہنچ کر سپریم کورٹ کے سامنے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے احتجاج کرینگے کیونکہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے گزشتہ 75سال سے جدوجہد کررہے ہیں۔

مگر جو ادارہ آئین کی بات کررہے ہیں وہ خود آئین کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ وہ اس لئے دلچسپی نہیں رکھتے کہ ان کے عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہے اور وہ اپنے تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتے مگر سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین و اراکین اسمبلی سنیئر عہدیداروں اور کارکنوں کو فوری طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ آج صبح کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روانہ ہو کر پیرکی صبح اسلام آباد پہنچ جائے کیونکہ مرکزی امیر کا حکم ہے اور ان کے لبیک پر عملدرآمد ہوگا۔