|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

کوئٹہ: آل پارٹیز کانفرنس کی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، بی این پی پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی،مجلس علماء شیعہ پاکستان‘ شیعہ علماء کونسل‘پاکستان پیپلز پارٹی‘بلوچستان عوامی پارٹی‘نیشنل پارٹی‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے ۔

نیٹ کی بندش چند دن ٹیموں کے کام کے آغاز میں تاخیر کی وجہ سے اب بھی لاکھوں افراد کی شماری نہیں ہوئی ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے تعاون سے آگے پیش رفت ہوئی جو اب تک مکمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی آبادی کے پیش نظر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

اب مزید جو ہوئی وہ بھی سیاسی جماعتوں کی انتھک محنت اور لگن سے ممکن ہوئی اب بھی لاکھوں افراد کی خانہ و مردم شماری نہیں ہوئی ہے روز اول سے مردم وخانہ شماری کے سست رو اور غیر سنجیدہ عمل پر تمام سیاسی جماعتوں نے وقتاً فوقتاً تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کیا کہ تاحال کوئٹہ وگردنواح کے بعض علاقوں تک ٹیمیں پہنچ نہ سکیں مگر پینتیس سے چالیس لاکھ آبادی کو آدھی شمار کرنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کے تحفظات دور کرنے ہوں گے، بصورت دیگر کوئی عمل آگے جانے نہیں دیں گے۔