|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی و حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی اور میر فیاض احمد زنگیجو کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکا کھٹان سے نکلے شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ھوئے پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کی جہاں پر سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی اور میر فیاض احمد زنگیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے

اور رہیں گے پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں حالیہ دنوں میں پاک فوج کے خلاف سازشوں اور قومی سلامتی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور عوام کو پاک افواج کیخلاف اکسانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ ملک کا ایک سابق وزیر اعظم اقتدار کی ہوس میں اتنا نیچ حرکت کرسکتا ہے

اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے لیڈران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ملکی اداروں کیلئے جو ابان استعمال کر رہا ہے وہ تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا اس گھٹیا عمل کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطلابہ کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کے سربراہ اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مقررین نے کہا کہ آج کے ریلی میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ محب وطن پاکستانی اپنی فوج سے محبت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے