|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پیر کی رتا صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں گزشتہ دنوں مسلم باغ ایف سی کیمپ پر دہشت گردو ں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کابینہ نے دہشت گردی کی کاروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

کابینہ اجلاس میں شہدائکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔کابینہ کی 9 مئی کے بد امنی کے واقعات اور عسکری اور نجی املاک پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح بلوچستان کے عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین کیا گیا۔