بارسلونا نے حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گراؤنڈ پر چار دو سے شکست دے کر اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔
بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی، ابھی پہلا ہاف بھی نہ ہوا تھا کہ لیوان ڈاؤسکی نےاپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔
دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول بنا کر اسکور چار صفر کر دیا۔
اس کے بعد اسپانیول نے خسارہ کم کیا اور دو گول بنائے لیکن میچ بارسلونا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر 2019 کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اگست 2021 میں میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی پہلی فتح ہے