وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 12 روپے کمی ہوئی ہے۔