|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

دالبندین: اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی ٹیم کی پاک افغان باڈر کے قریب ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کاروائی ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کی ہدایت پر اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی ٹیم نے کمانڈر کریم نوتیزئی صاحب کی سربراہی میں پاک افغان باڈر کے قریب ہوشاپی جنگجہ پہاڑی علاقے سے چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث تین ڈاکو فیاض احمد ، عیبت خان اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جو یوفون ٹاور کانی اور سرگیشہ کے سولر پلیٹس اور بیٹریاں چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ڈاکو اسپیشل لیویز اسکواڈ ٹیم کو کرودی ڈیم کے پہاڑی علاقے میں دیکھ کر بھاگ گئے اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی ٹیم نے ڈاکوں کا پیدل تعاقب کیا بالآخر پندرہ گھنٹے کے بعد پاک افغان باڈر کے قریب ہوشاپی جنگجہ پہاڑی علاقے سے گرفتار کر لیا مزید تفتیش کے لیے لیویز تھانہ دالبندین منتقل کر دیاڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ صاحب نے اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی کامیابی کاروائی پر ٹیم کے لئے نقد انعام اور سند دینے کا اعلان کیا۔