|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ زہری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچ قومی یکجہتی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے قبل ازیں اس سے پہلے اس بابت پر اسلام آباد میں بی این پی کے سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ ملاقات میں بلوچ قوم کو ایک ہی پلیٹ فارم میں متحد کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیاتھا اورامید ہے کہ بلوچ قوم پرست جماعتیں آنے والے وقتوں میں بلوچ قوم کے امنگوں کے عین مطابق مثبت تبدیلی لانے میں اتحاد واتفاق کا فارمولہ طے کرکے ایک پلیٹ ہی فارم میں متحد ہونے کیلئے کردار ادا کریں گے۔