|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن چار مہینوں سے قید ہیں، ان پر احتجاج کے دوران پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مولانا ہدایت الرحمن گوادر کو حق دو تحریک کے قائد ہیں، ان کی تحریک گوادر کو بنیادی حقوق دلانے کے لیے شروع کی تھی

گوادر میں ایک احتجاج کے دوران مولانا ہدایت اور ان کے ہزاروں حامیوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کے دوران کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

صوبائی حکومت نے پولیس اہلکار کے قتل کا الزام مولانا ہدایت الرحمن پر عائد کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

مولانا ہدایت الرحمن گذشتہ چار مہینوں سے کوئٹہ اور گوادر کی مختلف جیلوں میں قید رہے