|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

کوئٹہ: لہڑی قبیلے نے لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان ہونے والے خونی تنازعے میں پانچ ماہ کیلئے جنگ بندی کرتے ہوئے تصفیہ کیلئے پرنس موسیٰ جان احمد زئی اوردیگر کو اختیار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سائیس شبیر شاہ ،آغا سلطان شاہ ،میر فرید رئیسانی ،سردار وحید،مالک کرد ،میر سلام رئیسانی نے لہڑی ہاوس جاکر سردار جاوید لہڑی ،میر لیاقت لہڑی ،وڈیرہ لعل ، وڈیرہ اسد،وڈیرہ لیاقت،وڈیرہ دوست علی اوردیگر قبائلی معتبرین سے ملاقات کی۔

اور لہڑی و ابڑو قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعے کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعہ پر پانچ ماہ کیلئے جنگ بندی کی اپیل کی ۔ اس موقع پرسردارجاوید لہڑی نے لہڑی قبیلے کی جانب سے 5ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں قبائل کے درمیان تنازعہ کے پرامن تصفیہ کیلئے پرنس موسیٰ جان احمدزئی ، آغا لعل جان احمدزئی ، آغا الطاف احمدزئی ،سردار منظورخان پنہور کو اختیار دیدیا۔