|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات کی روشنی میں محکمہ فوڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جانان خان جعفر نے تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر نصیرآباد شبیر احمد سیال کے ہمراہ نصیرآباد میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی مختلف رائس ملز میں سینکڑوں کی تعداد میں چھپائی گئی گندم کی بوریاں برآمد کرکے گیارہ گوداموں اور ملز کو سیل کردیا۔

کاروائی انڈسٹریز ایریا اور مینگل کوٹ کے قریب قائم ملز پر کی گئی اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ جانا خان جعفر نے کہا کہ ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اپنے مفادات کی خاطر گندم کو ذخیرہ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں حکومت کی جانب سے بہترین گندم کے ریٹ مقرر کیے گئے۔

مگر اس کے باوجود بھی ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے اس طرح کا عمل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جائے گا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک سرکاری گندم خریدنے کا کوٹہ پورا نہیں ہوتا تب تک محکمہ خوراک کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری رھے گا ذخیرہ اندوزوں کی گندم ضبط کی جائے گی۔