وزیراعظم شہبازشریف پاکستان بلوچستان میں ایران کے بجلی کے منصوبے اور سرحدی تجارتی مارکیٹوں کے افتتاح کیلئے گوادر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد منصوبے اور مند پشین میں سرحدی تجارتی مرکز کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی غیررسمی ملاقات ہوگی، ایرانی صدر اور وزیراعظم، ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا مشترکہ طور پر باضابطہ افتتاح کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ،ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
صوبائی وزراء چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی موجود
۔وزیراعظم کے ہمراہ سردار اختر جان مینگل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری میر خالد خان مگسی اور دیگر وفاقی وزراء بھی گوادر پہنچے ہیں