|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سوشل میڈیا زمہ داران کا اہم اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سیاسی کلچر کے فروغ کی کوشش کررہے ہیں، نیشنل پارٹی سوشل میڈیا کو بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کے مشکلات کو اجاگر کرنے کا ذریعے تصور کرتے ہوئے اس اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے اہم وجوہات کو آشکار کیا عرصہ دراز سے سیاسی ناعاقبت اندیشوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پورے ملک میں سوشل میڈیا کو مخالفین کے خلاف پگڑیاں اچھالنے کا ذریعہ بنایا جس سے پورے ملک میں سیاسی کلچر کو پراگندہ کیا گیا۔

شائستہ گفتگو، برداشت، رواداری اور تہذیبی لحاظ سے اختلاف رائے پر گفتگو کی بجائے طوفان بدتمیزی کے کلچر کو فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں آج پورے ملک میں تمام ادارے بلخصوص سماج پولارائزیشن کا شکار ہوچکا ہے۔ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیئے ضروری ہے کہ اس ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز آپس میں مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کر کے تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار کو تسلیم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو سپریم تسلیم کریں اور اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کریں۔

تاہم مضبوط جمہوریت کے فروغ کے لیئے عملی طور پر اقدامات کریں۔ در اثناء اس موقع پر پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار نے پارٹی کے سوشل میڈیا پالیسیوں کے بارے میں ش بریفنگ دی اور اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں نے سیر حاصل گفتگو کی اور اپنے تجاویز بھی دیئے۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی لائرز سیکریٹری ایڈووکیٹ جلیل لانگو، صوبائی خواتین سیکریٹری کلثوم نیاز بلوچ، صوبائی یوتھ سیکریٹری نعیم بنگلزئی، رکن صوبائی ورکنگ کمیٹی و ضلعی سوشل میڈیا سیکریٹری محمود رند، ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، تحصیل جنرل سیکریٹری پی بی 43 عارف کرد، ملک نصیر شاہوانی، اسحاق چنگیزی، ناصر شاہوانی، اکبر بلوچ نے بھی خطاب کیا۔