|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان نے طلباء کا وقت ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کو جامعہ بلو چستان کے رجسٹرار محمد طارق جو گیزئی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جا معہ بلو چستان میں جاری سمسٹر کے دوران طلباء اور طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے اور سمسٹر کی بروقت تکمیل کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ میںہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے فیصلے کا اطلاق جامعہ کے تمام طلباء اور اسٹاف پر ہو گا۔