|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

ڑوب: ڈپٹی کمشنر ژوب آفس میں صوبائی کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ اور ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے یوننگ اجلاس میں پولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق اور محکمہ صحت کے آفسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع ڑوب میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فیلڈ پر موجود سٹاف کی کارکردگی ، اور اب تک کی مقرر کردہ اہداف کی تکمیل ، ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات اور مسائل کا تفصیلی سیجائزہ لیا گیا۔ صوبائی کوآرڈینٹیر سید زاہد شاہ نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب کرانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

پولیو ورکرز اور مانیٹرنگ کرنے والے آفیسران دلجوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو معذوری سے بچا سکیں ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور مہم کے دوران اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ فیلڈ کے دوران مائیکر وپلان کو مدنظر رکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائیں ہم اس قومی فریضے میں تب کامیاب ہونگے جب ہم مائیکرو پلان پر مکمل عملدآمد کو یقینی نہیں بناتے تب تک ہم کامیابی نہیں سمیٹ سکتے۔