|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں یونس گنگو و عبدالوہاب غلامانی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے ہمراہ نرسنگ کالج کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نرسنگ کالج کے ٹیوٹر میڈم بے نظیر نے نرسنگ کالج کے مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کالج مستقل بلڈنگ سے محروم ہے۔

موجودہ بلڈنگ میں صرف دو کلاس رومز ہیں جبکہ اسٹوڈنٹس کی تعداد پچاس کے قریب ہے تیس مزید نئے اسٹوڈنٹس کی چند دنوں میں داخلہ متوقع ہے۔ کلاس رومز اور فرنیچر کی کمی کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج مستقل پرنسپل اور ٹیچرز کی کمی کا شکار ہے صرف دو ٹیچرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو ناکافی ہیں۔ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے نرسنگ اسٹوڈنٹس کے تعلیم میں۔

مشکلات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کے اسکالرشپ گزشتہ دو سال سے غیر ضروری طور پر تاخیر کا شکار ہیں۔ متعدد اسٹوڈنٹس کا تعلق دور دراز کے دیہی علاقوں سے ہے اسکالر شپ کی ادائیگی میں تاخیر سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج کی اپنی ہاسٹل موجود ہے لیکن بد قسمتی سے نرسنگ اسٹوڈنٹس کے بجائے وہاں جھالاوان میڈیکل کالج کے بوائز اسٹوڈنٹس رہائش پزیر ہیں۔ہاسٹل کی عدم دستیابی کی وجہ سے نرسنگ اسٹوڈنٹس کو امتحان دینے کے لیئے کوئٹہ یا اوتھل جانا پڑتا ہے جہاں انہیں کوئی سہولت مہیا نہیں کی جاتی۔میڈم بے ۔

نظیر نے کہا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کئی دنوں سے احتجاج پر ہیں اور انہوں نے اپنے جائز مطالبات سے متعلق خضدار کے عوامی نمائندوں، سیکریٹری صحت اور خضدار انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے لیکن تاحال مسائل کے حل کے لیئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سے اپیل کی کہ نرسنگ کالج و زیر تعلیم نرسنگ اسٹوڈنٹس کے مسائل پر توجہ دی جائے۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے یقین دھانی کرائی کہ نرسنگ کالج کے مسائل ترجیحی پر حل اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کی جائز مطالبات پر عملدر آمد کرانے کے لیئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔دریں اثنا انجمن تاجراں خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ نے نرسنگ ہاسٹل کے لیئے ڈیپ فریزر پرنسپل و اسٹوڈنٹس کے حوالے کی جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔