|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ اور متعدد کارکنوں کے زخمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

بلوچستان میں ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہے امن و امان کے بگڑتے ہوئے صورتحال سے سیاسی قائدین کارکن عام عوام بھی محفوظ نہیں ہیں موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کا بدترین کرپٹ ترین حکومت ہے جن کی ترجیعی لوگوں کی جان و مال کی تحفظ نہیں بلکہ کرپشن لاقانونیت کو فروغ دینا ہے ۔

آج ڑوب کا واقعہ امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے بلوچستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امیر جماعت اسلامی سمیت لوگوں کی جان و مال کی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنائیں۔