|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کرسچن یونٹ باڈی کااجلاس زیرصدارت بی این پی کے سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر وضلع کوئٹہ کیصدرغلام نبی مری جس کے مہمان خاص سی ای سی ممبر چیئرمین جاویدبلوچ اعزازی مہمان ضلع کوئٹہ کے دپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی تھے جبکہ نظامت کے فرائض پرنس رزاق بلوچ نے سرانجام دیا۔

یونٹ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی مر چیئرمین جاویدبلوچ ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی پرنس رزاق بلوچ ادریس پرکانی نیازمحمدحسنی ماماودودمینگل سبزعلی مری عادل آکاش بہاول مینگل ہارون سرفرازودیگرنے کہاہے کہ بی این پی بلوچستان کی قومی جماعت ہے جوبلوچستان میں آباد تمام اقوام کی بنیادی حقوق ضامن ہے ۔

جس کیلئے بی این پی کی سیاسی جمہوری جدوجہدمیں شریک بلوچستان کی تمام اقوام کی نمائندگی اورعہدتسلسل سے جاری ہے کیونکہ بی این پی اقتدارکی نہیں بلکہ بلوچستان کی قومی اقدارکی جدوجہدکومقدم سمجھتی ہے سترسالوں سے بلوچستان کے عوام سیاسی معاشی اورقومی حقوق سے محروم ہے عوامی اعتماد اورسرداراخترجان مینگل کی دلیرانہ قیادت نے بلوچستان کے حقوق پرقابض قوتوں کوللکاراہے جس سے خائف قوتیں بی این پی کی سیاسی جمہوری جدوجہدکوبرداشت کرنے سے قاصرہے۔

لیکن یہ حقیقت روزوروشن کی طرح کہ بی این پی کی قیادت نے کبھی بھی اپنے قومی واصولی موقف کی سے دستبردارنہیں ہواہے جس کیلئے پارٹی کے صف اول کے قیادت سے لیکر پارٹی ممبروں تک کی ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہے اجلاس میں ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی کی سربرائی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ممبران پرنس رزاق بلوچ اورارباب نذیردہوار نے یونٹ الیکشن کرائے جس میں کثرت رائے سے سرفرازہارون یونٹ سیکرٹری سنیل ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اورضلعی کونسلرتنویرمنتخب ہوگئے۔