|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

خضدار: میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے خضدار میں غیر مقامی افراد کی بھرتی کو روکنے کے لئے کمشنر قلات ڈویژن کو باقائدہ لیٹر ارسال کردیا۔ خضدار کے مقامی نوجوانوں کے ساتھ کسی بھی صورت ظلم و ناانصافی ہونے نہیں دینگیواضح رہے۔

خضدار کے مختلف محکمہ جات میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی عمل میں لایا گیا ہے جوکہ خضدار میں بسنے والے غریب نوجوانوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی کے مترادف ہے اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر میر محمد آصف جمالدینی کی جانب سے ان غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے کے لئے کمشنر قلات ڈویڑن کو باقائدہ ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں واضح طور کمشنر صاحب کو لکھا گیا ہے ۔

 خضدار میں مختلف محکموں میں باہر کے غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ خضدار شہر کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے انہوں کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار کو اس ظلم کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا کہا ہے اور کہا ہے کہ جن محکموں میں یہ غیر قانونی عمل ہوا ہے ان کی تعیناتی کو فوری روکنے کے احکامات جاری کرکے متعلقہ محکموں کی سربراہوں کو پابند کریں اور ان ملازمین کو حاضری رپورٹ کرنے سے روکا جائے۔