|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے کانسٹیبل شہزاد احمد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے پولیو مہم کو ناکام بنانے کی سازش میں ملوث عناصر قوم کے دشمن ہیں انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں گے وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔