|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ژوب جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے قافلے پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ نے اللہ پاک کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق صاحب محفوظ ہیں اور اللہ پاک انہیں زندگی صحت عطا فرمائں انہوں نے کہا کہ کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم نے بڑی قربانیاں دے کر صوبے میں امن قائم کیا ہے ۔

واقعہ میںملوث دہشتگرد افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا ہم نے دہائیوں سے بد ترین دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس شیطانی عمل کے پیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی  ۔