|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

بسیمہ: بسیمہ کے ایریا میں ٹوڈی کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 7 زخمی دو کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق بسیمہ کلی میاڑی کے مقام پر ٹوڈی کار خضدار سے پنجگور جا رہے تھے جو کہ روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ساتھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد سے بتائی جا رہی ہیجیکب آباد سے مزدوری کے سلسلے میں تربت جا رہے تھے ۔