|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق وزیر خزانہ عارف جان محمد حسنی نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کو گھوسٹ وزیر اعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ڈیڑھ سال میں ڈیڑھ ہفتے بھی اپنے دفتر نہیں گئے،پچھلے دنوں تاریخی کام ہواجب وزیراعلی نے ایک کمرے میں بیٹھ کرویڈیو لنک پرکابینہ اجلاس کیا۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر کہی ،عارف جان محمدحسنی نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو ڈیڑھ ہفتے اپنے دفتر نہیں گئے وہاں دو بندوں نے دوکان کھلی ہوئی ہے، ۔

رکن صوبائی اسمبلی عارف جان محمدحسنی نے وزیراعلی بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے چیف منسٹرگھوسٹ وزیراعلی ہیں، وہ کسی کونظر نہیں آتے،پچھلے دنوں ایک تاریخی کام ہواجب وزیراعلی نے ایک کمرے میں بیٹھ کرویڈیو لنک پرکابینہ اجلاس کیا،کیا وزیر اعلی کو اپنے ہی وزراء سے خطرہ تھا۔عارف جان محمدحسنی کے الزامات پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان کے فیصلے کررہے ہیں صوبے کے تمام کام ہورہے ہیں ۔