|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں میں ہوئی ملاقات۔

میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جام کمال کی جانب سے جلد ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی بلوچستان چنجگیز جمالی اور میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔