|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ: پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم ملاقات ملاقات میں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مختلف گلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نشینل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا احمد شاہوانی نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کو یقین دلایا کہ بھت جلد کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مختلف گلیوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا اور کسی کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے عوام کی بنیادی مسائل کا حل ہمارا مشن ہے عوام کے حقوق اور جائز مسائل حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

عوام کی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچاینگے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی پی ڈی ایم جمہوری قوتوں کا ایک مضبوط سیاسی پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد کررہی ہیں پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے علمبردار اتحاد ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے مسائل ذیادہ وسائل کم ہے۔

عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کو یقین دلایا کہ وہ کم وسائل کے باوجود کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ روز میں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی میں ترقیاتی منصوبوں آغاز ہو گا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی کے ترقیاتی فنڈز کا خیرمقدم کرتے ہیں ترقیاتی منصوبوں سے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کی پسماندگی کاخاتمہ میں کم ہوجائے گا۔