|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانامحمدخان شیرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اصل مسئلہ ملک وقوم کے مفاد کا ہے ۔

عمران خان کی تجویز ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں انتخابات ہوں اگر دوسرے فریق کے ساتھ ملک کے مفاد کیلئے کوئی اور تجویز ہے تواس کوواضح کرے تاکہ ہم اس پر غور کرسکے عمران خان کی مناسب تجویز ہے کہ میرے مائنس ہونے سے قوم کو کیا فائدہ ہوتاہے بتایاجائے۔

عمران خان خود اس کیلئے تیار ہیں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ان کاموقف درست ہے کہ ہمیں غلامی قبول نہیں اور بلاوجہ محاذ آرائی کسی کے ساتھ مقصود بھی نہیں ہے نہ خود جنگ میں کھودیں اور نہ ہی کسی اور کی جنگ کاآلہ کار بنیں بظاہر یہ موقف سیاسی ہے اگر مولانافضل الرحمن کے پاس کوئی تجویز ہے تو اس کو اوپن کرے ۔