|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

خاران: بلوچستان کے علاقے خاران میں انسداد دہشت گردی فورس کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم افراد سی ٹی ڈی دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ املاک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے کے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جبکہ پولیس اور فورسز نے آکر علاقے کا گھیرا کر کے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔بعد ازاں اطراف دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔