|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان ہونے جارہی ہے، ایپلی کیشن بالآخر پیغام بھیجے جانے کے بعد اس میں تبدیلی کی سہولت فراہم کرنے جارہی ہے۔

واٹس ایپ بھی جلد سماجی رابطے کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ’آئی میسیج‘، ’سلیک‘کی صف میں شامل ہوجائے گی اور واٹس ایپ صارف کو پیغام کے معاملے میں مسائل حل کرنے کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔

 
 

واٹس ایپ کی نئی سہولت کے ذریعے صارفین اب پیغامات کو مکمل طور پر حذف بھی کرسکیں گے۔

 

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ یہ فیچر اب پوری دنیا کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جارہا ہے اور ’آنے والے ہفتوں‘ میں ہر کسی کیلئے دستیاب ہوگا۔

فیچر استعمال کرنے کیلئے صارفین کو پیغام کو دیر تک پریس کرنا ہوگا جس کے بعد ’ترمیم‘ کے بٹن پر کلک کرکے اس میں تبدیلی کی جاسکے گی، یہ سہولت پیغام بھیجے جانے کے 15 منٹ بعد تک دستیاب موجود رہے گی۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کیلئے مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی دن کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حذف شدہ پیغامات کی طرح، پیغامات کو خفیہ طور پر حذف کرنا، مشکل صورتحال سے بچنے یا چیٹ ٹرانسکرپٹس کو گمراہ کن بنانے کے قابل ہونا ممکن نہیں رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس پر تبدیل کئے گئے پیغام کے آگے ایک چھوٹا سا ’ترمیم شدہ‘ کا پیغام دکھائی دے گا تاکہ لوگوں کو پیغام میں کی گئی تبدیلی کا پتہ چل سکے۔

واٹس ایپ نے کہا کہ اس فیچر کو سادہ غلط املا کو درست کرنے سے لے کر پیغام میں اضافی سیاق و سباق شامل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔