|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ: 9 مئی کو کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر جلا گھیرا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے گرفتار 24 کارکنوں کو انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کارکنوں کو انسداد دہشتگری کے جج تصور نوید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کارکنوں کی جانب سے انصاف لائرز فورم کی ٹیم نے کیس کی پیروی کی۔تفتیشی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا مزید 15 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے جرح کے بعد کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے خلاف بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔