|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

تربت: کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے باقیات فیملی کے حوالے کردیے گئے، جنازہ و تدفین نظرآباد تمپ میں کردی گئی۔

گزشتہ سال فروری کی 26 تاریخ کو کراچی یونیورسٹی کی کنفیوشس ڈیپارٹمنٹ میں چائنیز اساتذہ پر خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے میت کی باقیات گزشتہ روز ان کے فیملی کو دیے گئے ۔

جنہیں پیر کی شب نظرآباد تمپ منتقل کرنے کے بعد منگل کی صبح مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دفن کردیا گیا۔ شاری بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقہ نظر آباد تمپ سے تھی، ایم فل اسکالر ہونے کے ساتھ وہ پیشہ کے لحاظ سے اسکول ٹیچر تھیں، انہوں نے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے تھے۔