|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان کے وزیر خزانہ وخوراک زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کامالی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔

صوبہ اوور ڈرافٹ کی طرف جارہا ہے اور پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے ہمارے 75ارب روپے دبائے ہوئے ہیں،وزیر اعظم کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے ہیں ۔

جبکہ وفاقی وزیر خزانہ کو دلچسپی نہیں ہے۔ اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ و خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیڑولیم لمیٹیڈ ہمارے واجبات ادا نہیں کررہی ہے ہم اور ہمارے وزیر اعلی پی پی ایل کو وارننگ دے چکے ہیں ۔

مگران پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے،، زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پی پی ایل بلوچستان سے حاصل آمدنی سے بزنس کررہی ہے،،شیئرز خرید رہی ہے۔

مگر ہماری رقم ادا نہیں کررہی ہے،،زمرک خان نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ہمارے 75 ارب کی رقم میں سے تیس ارب روپے کی فوری ادائیگی کی جائے،،مگر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اس مسلے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں،۔