|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2023

کوئٹہ:  رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ 9مئی کا واقعہ ملک کی تاریخ کا سیا ہ ترین باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،9مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے کر چھوٹے صوبوں کے تعصب کوختم کیا جائے،ملک میں 9مئی کے واقعے کااصل کر دار کون ہے ؟،جب تک ملک ریاض کو نہیں جھنجوڑیں گے تب تک نیب کا کیس کمزور ہو جائے گا۔یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ 9مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے جی ایچ کیو، جناح ہائوس، کورکمانڈر ہائوس، عسکری اور ملک کے نجی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا جس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، 9مئی کا واقعہ کسی بلو چ، سندھی یا پھر اردو زبان سے تعلق رکھنے والوں نے نہیں کیا بلکہ جس کو خودپروان چڑھا یا گیا اس نے کیا ہے ،60سال سے جو بیج بویا جا رہا ہے 9مئی کوہم نے اسے کاٹا ہے ،9مئی کا واقعہ ملک کی تاریخ کا سیا ہ ترین باب ہے ۔

جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کا واقعہ ایسے یاد رہے گا جیسے نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کو نہیں بھلایا جا سکتا ہے ،9مئی کے واقعے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے ،یہ دن اپنے ساتھ چند سوالات بھی پیدا کر چکا ہے اگر یہ واقعہ بلو چستان یا سندھ میں ہو تا تو ہزاروں سینے چھلنی ہو چکے ہو تے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 9مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ چھوٹے صوبوں میں یہ تعصب ختم ہو جائے کہ ہمار ے اور دوسروں کے خون میں فرق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس تھوک کے حساب کے ضمانتیں دی جا رہی ہیں۔

جس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،عسکری قیادت جو ہماری سر حدوں کو حفاظت کر تی ہیں وہ اپنے گھروں کو کیوں نہیں بچا سکیں اسکی وجوہات جانا بھی بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 9مئی کا واقعہ کیوں پیش آیا اسکا اصل کر دار کون ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے عمران خان پر کیس کیا ہے اگر کیس سچا ہے تو ملک ریاض کا ذکر کیوں کوئی نہیں کر رہا ہے ، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ملک ریاض بزنس مین ہے انکا کام ہے پیسے لیکر اپنا کام کروانا تو پھر ایک قانون بنا لیں کہ رشوت لیکر جو بھی کام کروایا جائے وہ بزنس مین ہے لیکن جس نے رشورت دی اسے پکڑیں اور جس نے رشوت لی اسے چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام بھی کہتا ہے کہ رشوت لینے اور دینا والے دنوں جہنمی ہیںاور قانون بھی کہتا ہے کہ دونوں برابر کے گناہ گار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک ریاض اصل کر دار ہے جسے پکڑ نا ضروری ہے۔

ورنہ عمران خان کے خلاف کیس صیح ثابت نہیں ہو سکے گا، ایک شخص پار لیمنٹ ، اسٹیبلشمنٹ ، نیب اور سیا سی جماعتوں سے بھی طاقتور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک ریاض کو نہیں جھنجوڑیں گے تب تک نیب کا کیس کمزور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر ہائوس لاہور کا جو مکین تھا وہ عمران خان گرویدہ تھا ،بلو چستان میں جب بھی کسی غریب کے گھرپر بھی حملہ ہوتا ہے توہ اپنے آنگن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قر بانی بھی دے دیتا ہے۔

لیکن اپنے آنگن پرآنچ نہیں آنے دیتا لیکن یہاں جناح ہائوس تین گھنٹے جلتا رہا اسکا مکین جس کے ضمے ہماری اہم کور ہے سب سے پہلے اس نے ہمارا دفاع کر نا ہے جب وہ اپنے گھرکادفاع نہیں کر پایا تووہ کیا ہمارا دفاع کر پائے گا سب سے پہلے اسے قرار واقعی کی سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج ان واقعات کی تحقیقات کریں گی ۔