|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2023

کوئٹہ : سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے چھوٹے بھائی ہاشم سوری نے کہا ہے کہ میرا اور بڑے بھائی بلال سوری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم سوری نے کہا کہ سانحہ 9مئی کے بعد میرے بڑے بھائی بلال سوری کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کا سیاست اور جلائوگھیرائو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ہم سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، ہمارا پرتشدد واقعات سے کوئی تعلق نہیں ، لہٰذا ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ۔