|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2023

لورالائی: جے یو آئی پاکستان کے سربراہ و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے لاہور کے دورے سے واپسی پر لورالائی میں مختصر قیام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مشکل وقت میں بھر پور ساتھ دینگے۔

ہم نے ان سے جو مفاہمت اور معاہدہ کیا ہے اس پر انکے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان اس وقت حقیقی ازادی کی جنگ لڑ رہے ہیں نو مئی کو جو بھی ہوا اسکی ہم سب مزمت کرتے ہیں ہم امن اتحاد واتفاق کی بات کرتے ہیں لیکن نو مئی کا سارا کام ایک منظم پلان کے تحت کیاگیا اور اسمیں صرف عمران خان کو پھنسایا جارہا ہے جسکی کوئی حقیقت نہیں قوم سب کچھ سمجھتی اور جانتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اس وقت پی ٹی آئی کو توڑنے میں مصروف ہے جو کہ جمہوریت عمل کے خلاف ہے ریاست کی زمہ داری بنتی تھی کہ وہ مشتعل مظاہرین کو سرکاری و فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے سے روکھتی لیکن سب کو کھلی چھوٹ دی گئی جسکا مقصد یہ ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا گراف دن بدن گرتا جارہا ہے انکی عوام میں کوئی پزیرائی نہیں ہے۔

اسی لئے وہ عام الیکشن سے بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انکار مولانا فضل الرحمان سے کو ئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ وہ نظریات کی پامالی اور جماعت کو شخصی و موریثیت کے جانب لیجانے کے خلاف میدان میں نکلے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا فوری حل صاف و شفاف الیکشن ہیں اسکے بغیر ملک مسائل کے دلدلغاری سے نہیں نکل سکتا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا نہ رکھنے والا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ملک کو اقا اور غلام بنانے کا سلسلہ روکھنا ہوگا ملک میں فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں اگر تھوڑ پھوڑ میں کو ملوث ہیں۔

تو ان پر سول عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں انہوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں جے یو آئی پاکستانی کے پیغام کوعام کرنے کیلئے تحریک چلارہے ہیں علماء طلباء اور عام مسلمان کو اپنے فکر سے روشناس کرانے کیلئے وہ سرگرم عمل ہیں ہم ملک میں جمہوریت آئین اور پارلیمان کی بالادستی اور تقدس کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔

اور اسی مقصد کیلئے عمران خان کا ساتھ اور شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں انہوں نے سابق وفاقی وزیرو سردار سکندر حیات جوگیزئی کی جانب سے زنگی والی میں چائے پارٹی میں بھی شرکت کی اور علاقائی و ملکی صورتحال پر ان سے بات چیت کی گئی۔

B-03