|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے تعاون سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرینگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ تقاریر اردو اور انگریزی میں کئے گئے، جس میں کوئٹہ کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے 16 لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ پروگرام سے سید ذوالفقار علی شاہ چیف ایگزیکٹو افیسر بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میرٹ پہ یقین رکھتے ہیں اور ہم نے اس وقت تک 60 ہزار بچوں کو اسالرشپس دیں ہیں اور مزید یہ دن بدن بڑھ رہی ہے۔

اج کا پروگرام ہمارے پالسیوں کا تسلسل ہے، ہم نے 05 ملین سے شروعات کی تھیں، اب موجودہ حکومت نے ہمارے لیے 04 بلین مختص کیں، جو کہ ہمارے ادارے کی کامیابی ہے۔پروگرام کے مہمان خاص روشن خورشید برچہ نے بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی انتظامیہ خاص کر سید ذوالفقار علی شاہ چیف ایگزیکٹو افیسر BEEF کی کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے کہا جب سے موصوف نے چارج سنبھالا ہے، ادارہ ترقی کررہا ہے اور اب تو انہوں نے اپنی ساری سسٹم کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے، اور وہ اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ اس ادارے میں صرف میرٹ کی ہی پاسداری کی جاتی ہے، جو کہ ادارے کی کامیابی کا راز ہے۔

پروگرام کے اختتام میں سابق بیروکریٹ محفوظ علی خان جو کہ جج کی زمہ داریاں نبھائیں نے تقریری مقابلے میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اور اس کے ساتھ باقی دو ججز سرور جاوید اور زکریہ خان نے انگریزی میں پہلے نمبر پہ ڈاکٹر عنایا صمد بولان میڈیکل کالج، دوسرے نمبر پہ سانیہ امین بازئی بلوچستان زرعی کالج اور تیسرے نمبر پہ شاہ فیصل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز نے انگریزی تقریری مقابلہ اپنے نام کردیا ہے۔

اسی طرح اردو میں پہلے نمبر پہ فضاء اصف وومنز یونیورسٹی کوئٹہ، دوسرے نمبر پہ محمد یاسر گمان بولان میڈیکل کالج اور تیسرے نمبر پہ امیر حمزہ بلوچستان زرعی کالج کوئٹہ نے اردو تقریری مقابلہ اپنے نام کردیا۔

پروگرام میں جیتنے والے پہلی پوزیشن کو 50 ہزار نقد، دوسرے نمبر والے کو 30 ہزار نقد اور تیسری پوزیش والے کو 20 ہزار نقد انعام، سرٹیفیکٹ اور کتابوں کا تحفہ دیا گیا، اسی طرح تقریری مقابلے میں سب حصہ داروں کو انعامات اور تحائف دئیے گئے۔پروگرام کے اخر میں مہمانوں کو بھی تحائف دئیے گئے۔