|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما و میونسپل کارپوریشن کے مئیر شکیل احمد قمبرانی مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ سابق ضلعی صدر نثار احمد کفایت اللہ بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جلیل سیلانی صلاح الدین بلوچ الطاف سعید گچکی شیر جان ودیگر نے نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سینکڑوں کارکن جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی مجلسِ عمومی کے ممبر حافظ یحیی بلوچ حافظ طیب حافظ محمد زکریا حافظ عبد الاحد حافظ فضل الرحمان حافظ محمد حمزہ گلاب ثنا اللہ رضا اللہ نوید اشفاق شعیب ظاہر معظم جمعیت سے حاجی ظفر محمد حسین رحمت اللہ عبدالستار عبدالجلیل غلام مصطفی الفت رحیم یحیی رحیم کی سربراہی میں اپنے قوم و خاندان کے ہمراہی میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر سریکوران میں بی این پی عوامی کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے بلوچستان میں بلوچ قومی حقوق کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا صوبائی اسمبلی میں سنگل پوزیشن میں رہتے ہوئے انہوں نے تاریخی اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے مختلف جماعت بی این پی مینگل پی ٹی آئی کے اہم رہنما بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسد اللہ بلوچ کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت کیلئے رابط میں ہیں کیونکہ صوبے میں وہ جان چکے ہیں کہ آنے والا بلوچستان کا کل بی این پی عوامی میں ہے بی این پی عوامی کو قومی کاذ سے ہٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال ہوئے لیکن ناکام ہوئے پارٹی کو دولخت کرنے والے آج بیگانگی کے شکار ہیں گزشتہ روز اسرار زہری گروپ کا ایک مرکزی رہنما کا حقیقت سمجھ کر بی این پی عوامی میں واپسی دانشمندی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست کو قومی نظریہ سے ہٹا کر مراعات و سودا بازی کی جانب ایک سازش کے تحت لے جایا جا رہا ہے ۔

جس سے نہ صرف ورکروں کارکنوں کیلئے نیک شگون نہیں ہے بلکہ قومی نقصان ہے بی این پی عوامی میں شمولیت مراعات کیلئے نہیں بلکہ قومی خدمت کیلئے ہورہی ہے جو آنے والے کل کیلئے ایک بہترین سیاسی ماحول ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ نئے شمولیت کرنے والوں کو بی این پی عوامی میں آکر کبھی پشیمانی نہیں ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ جس دکھ درد چالیس سالوں کی وابستگی کو چھوڑ کر بی این پی عوامی میں شمولیت قابلِ غور بات ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کی سیاست سب کے سامنے ہے جنہوں نے اقتدار پہلے حاصل کرکے عوام کیلئے کیا کیا ہے کہ اب گھر گھر جاکر لوگوں کو سبز باغ دکھارہے ہیں۔

انکی سیاست سوائے گروی زاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں ہے جو کردار انہوں نے اپنے پانچ سالوں میں ادا کیے وہ عوام کے سامنے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی نے اپنے ہر کئے ہوئے وعدے کو عملی صورت میں ادا کرکے عوام کی عدالت میں رکھے ہیں بی این پی عوامی کے کئے ہوئے عملی امور شہر بھر میں مختلف روڑ بلڈنگ ملازمت غریبوں کی داد رسی سب کے سامنے عیاں ہیں انہیں بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو پنجگور میں بہتری لانے کے ڈرمہ بازی کررہے ہیں وہ اپنی کارکردگی واضح کریں انہوں نے کہا پنجگور کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا انکی بدولت پنجگور کا حلقہ چلی گئی اور بڑا قومی نقصان کیا دے سکتے تھے انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ آج کی شمولیتی سریکوران میں ہورہی ہے۔

سریکوران میں اس وقت دو رائے روڑ سے لیکر اسکول واٹر سپلائی اسکیم اداروں کی اسٹیکچر روزگار کے مواقع گزشتہ دور 2013 سے لیکر 2018 تک کے دور حکومت سے کئی زیادہ ہیں گزشتہ دور حکومت کے سابق حکمران پنجگور کے تمام حکومت کرنے والے جماعتوں سے مل کر بی این پی عوامی کے چوتھے حصے کا کام دکھا نہیں سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سریکوران کی گلی گلیوں میں ترقیاتی منصوبوں کا درخشاں ہیں اور مزید سریکوران میں واٹر سپلائی اسکول لائبریری روڑ کی تعمیر ہونے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سیاست کو عوام کی خدمت کے غرض کررہے اور یہی خدمت کو عبادت کی صورت میں کررہے ہیں ۔