|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

کوئٹہ :  تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیایہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے دہشت گرد ہیں۔

سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے،سپریم کورٹ 9مئی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے از خود نوٹس لیکر فل کورٹ بنائے ، گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد بھارت، اسرائیل اور امریکہ سمیت دشمن ممالک کو منہ کی کہانی پڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سحر گل، علی حیدر، اکرام الدین، طیبہ ، عبد الحد، ساجد مجید سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں یومِ تکریم کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے اور سبز حلالی پرچم سے فضاء موتر ہوگئی،27مئی کو یوم غدار پاکستان منایا گیا جس میں غداروں کو للکارہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتوں کے کہنے پر 9مئی کو ملک میں سازش کے تحت ایک چال چلائی گئی ، سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے دہشت گرد ہیںجی ایج کیو، ریڈیو پاکستان، جناح ہاوس اور زیارت ریزیڈنسی جلانے والے سب ایک ہیں۔

9 مئی کو جناح ہاوس جلانے، کورکمانڈر کی وردی کی بے توقیری اور ملک کے دفاع میں استعمال ہونے والے جہاز کو نقصان پہنچایاجس کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات ہونی چاہیے سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ شہداء کی تصاویر، کلمہ طیبہ، مسجد وں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سوموٹو نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی سقوط ڈھاکہ کے بعد سیاہ ترین دن ہے غداروں کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہچانا چاہیے،تنصیبات پر حملہ سیاسی جماعت کا شیوہ نہیںہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ دھرتی ہے اسکی پیچھے وردی ہے ، ہم ریاست کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں بھی۔

قر بان کر دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ تب کہاں تھی جب کشمیر، فلسطین اور افغانستان میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے تھے اقوام متحدہ پاکستان میں مداخلت کر نا بند کر دے ۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی کا ترجمان نہیں صرف پاکستان کی خاطر سوچتا ہوں، ووٹ کو عزت دینے سے پہلے ملک کے عوام کو عزت دی جا نی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریاست نہ کبھی کمزور ہو ئی ہے اور نہ ہی کبھی کمزورہو گی، پا کستان تحریک انصاف کے لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہیں ورغلایا گیا ہے ، اب عمران خان کے لئے کوئی بولنے ولا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں یوم تکریم کی ریلیوں میں جس انداز میں عوام نے شرکت کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی ریلیاں نہیں نکالی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری پر افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد بھارت، اسرائیل اور امریکہ سمیت دشمن ممالک کو منہ کی کہانی ہڑی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق چیف آر می اسٹاف جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورمیں غیر قانونی کاموں کی وجہ سے جنریلوں کو بھی سزائیں دی گئی ، عالمی اسٹیبلشمنٹ پاک فوج کے خلاف ہے جس کی وجہ ہے کہ پاک فوج دشمنوں کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔