|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلء نے منتخب صدر ارشاد عارف سیکریٹری جنرل اعجاز الحق ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد حسین فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو سینئر نائب صدر انور ساجدی نائب صدر عارف بلوچ اور جوائنٹ سیکر یٹری منیر بلوچ کی انکے عہدوں پر کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

 سی پی این ای اخباری صنعت کی ترقی اور اس اہم صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اہم فورم ہے جس نے ہمیشہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے ہم سی پی این ای کی اس جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اخباری صنعت کو بے ۔

حد اہمیت دیتے ہوئے اسکی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کریگی اور بلوچستان کے اخبارات کے مالی و دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا حکومت سمجھتی ہے کہ اس صنعت سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے بلکہ عوام کی صیح سمت میں رہنمائی کے حوالے سے بھی اخبارات کا بہت اہم کردار ہے وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے ۔

معاشرے کی رہنمائی کے لئے اخبارات مثبت رویوں کے ساتھ اپنا مثبت اور جاندار کردار بھرپور طور پر ادا کرتے رہینگے اور سی پی این ای کے نومنتخب عہدے دار اخباری صنعت کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے۔