|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

ژوب: وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، طارق جاوید مینگل سمیت دیگر آفیسران کی ضلع ژوب آمدوزیر داخلہ و قبائلی امور ضیاء لانگو،ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، طارق جاوید مینگل سمیت دیگر آفیسران ژوب پہنچنے پر کمشنر ژوب ڈویژن جناب سعید احمد عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان پانیزء اور اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق نے استقبال کر کے ضلع ژوب آنے پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن جناب سعید احمد عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان پانیزء کی جانب سے مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔ وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء لانگو نے کمشنر ژوب اور دیگر افسران کے ساتھ امن وامان اور دیگر امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ہماری فورسز امن وامان کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل برئے کار لارہی ہے۔

اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دے رہی ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم چین کی نیند سو رہے ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔