|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے، بلوچستان پولیس کے افسران و جوانوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی کھیلوں کو پر امن اور کامیاب بنانے میں پولیس اور دیگر فورسز کی کاوشیں لائق تحسین ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انہوں نے 34ویں نیشنل گیمز کے اختتام پر بلوچستان پولیس اور دیگر فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی پر ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل دیگر اور بلوچستان پولیس کو شاباشی دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 34ویں نیشنل گیمز کے پرامن اختتام پر پولیس افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

ائی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں متعلقہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر فورسز کی کاوشیں لائق تحسین رہیں۔ تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، صوبے میں قومی کھیلوں کے کامیاب ایونٹس کے انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے کہ بلوچستان کے عوام پرامن ،محب وطن اور کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران عوام کی سہولیات کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات،ٹریفک کو رواں رکھنے اور کم از کم مشکلات کے باوجود ملک میں پیغام گیا کہ بلوچستان پرامن ہیاور آئندہ بھی قومی لیول کے ایونٹس یہاں کامیاب سے ہوسکتے ہیں۔