|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

مستونگ : سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیچنگ اساتذہ کی مختلف کیٹگریز کے شیڈول کے مطابق جے ای ٹی ٹیک (JET) ٹیک (JAT) جونیئر عریبک ٹیچرز اور ای ایس ٹی (EST) جے وی ٹی (JVT) پی ای ٹی (PET) کے 3487 میل و فیمیل امیدواروں سے ٹیسٹ لیئے گئے ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کے لیئے وزیر اعلی بلوچستان انسپکشن ٹیم (CMIT)کے ممبران فاروق مری جہانزیب خان سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر سکولز عبدالواحد شاکر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ اور دیگر ٹیسٹ لینے والا عملہ بھی موجود تھا ٹیسٹ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام انسپکشن ٹیم محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ سینٹر میں موجود رہے اور تمام امیدواروں کے پرچہ جات کا جائزہ لیتے رہے۔

اور کسی بھی امیدوار کو غیر قانونی زریعہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اس موقع پر سی ایم آئی ٹی کے ممبران فاروق مری جہانزیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں اساتذہ کی صاف و شفاف اور میرٹ کے مطابق ٹیسٹنگ کے ذریعے بھرتی کے لیئے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سی ایم آئی ٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

ت اساتذہ کی تعیناتی خالصتا میرٹ اور صاف و شفاف انداز میں ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ مستونگ میں ٹیچنگ اساتذہ کی ٹیسٹنگ بالکل صاف و شفاف اندازمیں منعقد ہوئی ہم محکمہ تعلیم اور ایس بی کے حکام کے بہترین اور مثالی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواحد شاکر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی ان بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

کیونکہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اگر انکی بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی ہوئی تو مستقبل میں اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کو ہر صورت یقینی بنائنیگے تاکہ ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہو۔