|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے سیاسی سماجی رہنماء میر ثناء اللہ جمالدینی کے بھتیجے عاطف جمالدینی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وسماجی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد اور حق و سچ کی بات کرنے پر اس طرع جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جو کہ قابل گرفت اقدام ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین کر رکھتی ہے اور آئین سے ماوراء کوئی بھی اقدام کو خلاف قانون قرار دیتی ہے ان کی نیشنل پارٹی نہ صرف مذمت کرتی بلکہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال نے حالات کو سنگین کردیا ہے۔

سیاسی مسائل کا حل سیاسی طرز پر ممکن ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قانون کو جو بھی مطلوب ہو اس کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے عدالت کے زریعے ٹرائل کیا جائے۔میر ثناء اللہ جمالدینی کے بھتیجے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔