|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میںکہا ہے کہ ضلع آوران کے علاقے گیشکور کے ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی نجمہ بلوچ کی خودکشی کسی المیہ سے کم نہیں۔

کسی عورت کو ہراساں کرنا اور اس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال قابل مذمت ہے۔

نجمہ بلوچ کو ہراس کرنے اور غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مبینہ پولیس ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس واقعے کی تحقیقات کیلیے بااختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ نجمہ بلوچ کے سانحہ نے مجموعی سماج بالخصوص خواتین کی تحفظ و تکریم پر سوال اٹھا دئیے جو سماج میں منفی اور عدم تحفظ کے رجحان کو فروغ دے گا۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست کو سوچنا چائیے کہ ایسے واقعات سرزد ہونگے اور ان کے واقعات کے الزامات کا رخ ریاست کی طرف ہوگا تو پھر محرقات کو سامنے لانا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے بصورت دیگر عوام کا اعتماد قائم رہنا مشکل ہوتا ہے ۔

نجمہ بلوچ کے سانحہ میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورا ہوسکے اگر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو ممکن نہیں بنایا گیا تو نیشنل پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔