|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 اور پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی کے نام شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس شاہد خان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس فضل سبحان کی مستقلی پر بھی غور ہوگا۔