|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری کے نتیجے میں سیلا بی صورتحال پیدہونے کے بعد مختلف قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ مسلم باغ کے علا قے کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے 5بچے زخمی ہو ئے جن میں سے 2زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے،ژوب میں شدید بارش کی وجہ سے دریائے ژوب کے مقام پر گاڑی اور سوار افراد پھنس گئے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے ریسکو کرلیا، شدید بارش سے گریڈ اسٹیشن کے ساتھ مین روڈ پانی بہا کر لے گئی ۔

جس سے مین روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا، سنجاوی میں تیز بارش و ژالہ باری سے سیب، چیری اور دیگر باغات تباہ ہوگئے اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،اور سیلاب سے سنجاوی، ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق منگل کواوستہ محمد،زیارت،لہڑی،قلات،لسبیلہ،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،موسیٰ خیل،کچی،جھل مگسی،خضدار،آواران،ہرنائی،برکھان،ژوب،شیرانی،دکی، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ تا جیکب آباد روڈ بڑی گاڑیوں کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ سوئی تا کچھ مور روٹ سیلابی صورتحال کے باعث بند ہے جسکی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔

ادھر ژوب میں شدید بارش کی وجہ سے دریائے ژوب کے مقام پر گاڑی اور سوار افراد پھنس گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ ژوب کو اطلاع موصول ہوتے ہی کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق، ہمراہ تحصیلدار ژوب سہیل خان، ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز محمد یاسین، ڈولفن فورس انچارج بہار خان و لیویز فورس موقع پر بروقت پہنچ کر ساتھ میں بلدیہ ژوب سے ٹریکٹر منگوا کر اس کی مدد سے دریائے ژوب کے مقام پر شدید بارش اور پانی میں پھنسی ہوئی گاڑی کو ریسکیو کرلیا شدید بارش سے گریڈ اسٹیشن کے ساتھ مین روڈ پانی بہا کر لے گئی جس سے مین روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق نے ہمراہ لیویز افسران و جوان موقع پر پہنچنے اور ژوب بلدیہ سے ٹریکٹر منگوا کر عارضی روڈ ڈاؤرڑن بنا دیا۔ تاکہ دور دراز گاؤں تک سفر کرنے والے سواریوں اور گاڑیوں کیلئے ٹریفک کی روانی بحال ہوہ سکے۔

اور ان کو آنے جانے میں میں دشواری کا سامنا نہ ہوں۔انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ بارشوں کی وجہ سے روڈ کی بندش ہو تو فوری طور پر روڈ کو کھول دیں تاکہ عوام کو مواصلات کے حوالے سے کوئی مشکل نہ ہو،انہوں نے کہا بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت تمام محکمے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت مکمل طور پر الرٹ ہیں عوام کی مشکلات دور کرنا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ۔

سنجاوی اور گردونواح میں تیز بارش و ژالہ باری سے گھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، سیب، چیری اور دیگر باغات تباہ، سیلاب سے سنجاوی، ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا۔سنجاوی اور گردونواح میں تیز بارشوں کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہو بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا ژالہ باری سے گھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے گندم، لہسن، آلو، پیاز، ٹماٹر، مٹر دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ سیب،چیری،خوبانی، آلوڑکی باغات مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جبکہ بارش کے باعث ندی نالوں میں سیلابی ریلے سے سنجاوی ہرنائی قومی شاہراہ کلی اصغرہ کی مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلوں کی وجہ متعدد دیہات رابط سڑکیں بند بند ہو گئے ہیں جن کی وجہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران آواران،لسبیلہ،کوہلو،موسیٰ خیل،ڈیرہ بگٹی،خضدار،قلات،ژوب،دکی،سبی،ہرنانی،زیارت،قلعہ سیف اللہ،کچی اور کوئٹہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔دریں اثناء منگل کو مسلم باغ کے علا قے کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے 5بچے زخمی ہو ئے جن میں سے 2زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جا ری ہے۔