|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

خاران: یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس میں بینظیر انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروجیکٹ کے تحت سب کیمپس خاران کے 21اکیس طلبا وطالبات میں20لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ کی سربراہی میں منقعد ہوا۔جبکہ مہمان خاص ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسکو حاجی میر محمد جمعہ کبدانی تھے ۔

اس موقع پر یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے اکیڈمک کوآرڈینیٹر شاکرعلی بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران اساتزہ اکرام کی محنت اور ذاتی دلچسپی کے باعث محدود وسائل میں نظام تعلیم کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس کے ڈاریکٹر عقیل احمد بلوچ کی علم دوستی اور تعلیمی کاوشوں کی بدولت آج ایک بار پھر ہمارے طلبا کو بینظیر انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروجیکٹ میں بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملا ہے،حاجی میر محمد جمعہ کبدانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارے قومی سرمایہ ہیں۔

انہیں دستیاب وسائل میں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے مختلف کلاس رومز کی سولرائزیشن کروانے کی یقین دہانی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے کیمپس کی کنٹین کی تعمیر اور کیمپس میں بجلی کے کم ولٹیج کی شکایت پر فوری طور پر ٹرانسمیشن لائن بمعہ ایک ٹرانسفارمر100 کے وی کا بھی اعلان کیا۔