|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

اوتھل : وندر کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم،دو افراد جاں بحق چھ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ وندر کے قریب آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں لک بدوک کے مقام پر مین قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔