|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی اور ملک کی خالق جماعت ہے۔

سیاسی جماعتوں میں شعور کی بجائے شور رہ گیا ہے،میرا کام پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کرنا ہے الیکشن لڑنا سیٹیں جیتنا میرا مقصد نہیں ہے،کہا جاتا ہے بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے، ہم یہاں سے دیگر صوبوں کو جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پارٹی ممبر شپ کارڈ مختلف علاقوں کے قائدین کے حوالے کئے گئے۔۔ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مرکز اور صوبوں میں دوبارہ فعال ہوئی ہے مجھے بلوچستان میں پارٹی صدارت کی زمہ داری دی گئی ہے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ مرکزی صدر رہ چکا ہوں قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا جس پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی اور ملک کی خالق جماعت ہے،پورے صوبے سے لوگ یہاں موجود ہیں پہلی ترجیح ساتھیوں سے رابطہ بحال کرنے کی تھی روشن خورشید بروچہ،نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقاتیں کیں آج بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سیاست، قبائلی نظام اور دیگر چیزیں دوسرے صوبوں اور مرکز سے الگ ہیں میرا تعلیم کے شعبے سے تعلق ہے، بلوچستان کی پہلی نجی یونیورسٹی ہم نے قائم کی، نوجوان کو اس وقت پارٹیاں ایندھن کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں شعور کی بجائے شور رہ گیا ہے علم کی علامت ہے جو نظر نہیں آتا،بدھ کو پارٹی کاتعارفی اجلاس منعقد ہوا،پاکستان مسلم لیگ کی باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کر رہے ہیں جب کسی کو پتہ نہیں تھا کہ سوشل میڈیا کیا ہے۔

 

تب مسلم لیگ سوشل میڈیا پر پارٹی کا کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے، ہم یہاں سے دیگر صوبوں کو جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے،میرا کام پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کرنا ہے الیکشن لڑنا سیٹیں جیتنا میرا مقصد نہیں ہے،ا۔

ہم جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سب کو عزت و احترام کے ساتھ لے کر چلیں گے حقیقت پسند انسان ہوں جو کہتا ہوں وہی کرتا ہوں۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ء شیر احمد شاہوانی،نظر جمالی اورشمس اللہ کاکڑ نے ڈاکٹر شکیل روشن کو صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کے مشکور ہیں کہ ڈاکٹر شکیل روشن کو ذمہ داریاں دیں۔

ڈاکٹر شکیل روشن نے آج بتا دیا کہ بلوچستان میں پارٹی زندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر شکیل روشن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں تمام اضلاع میں پاکستان مسلم لیگ کو فعال بنانے کے لئے کام کریں گے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح ڈاکٹر شکیل روشن،شمس اللہ کاکڑ، نظر جمالی طارق اتمانخیل اور بارات جان سمیت دیگر قائدین نے کیا۔